اتحادی جماعتوں کے قائدین کی آج اہم بیٹھک ۔۔۔ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی کے لانگ مار چ کے اعلان کے بعد اتحادی جماعتوں کے قائدین کی آج اہم ملاقات ہوگی۔اس ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف حکمت عملی پر بات ہوگی جب کہ سیاسی رہنما حکومتی مدت اور قبل از وقت انتخابات کے حوالے سےبھی مشاورت کریں گے۔گزشتہ رات بھی اسلام آباد میں آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان کی اس سلسلے میں اہم ملاقات ہوئی تھی۔