شوکت ترین بتادیں کہاں پیسہ چھوڑکرگئے؟

کراچی(رم نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاپٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی سےنقصان ہورہاہے۔ آئی ایم ایف سےپٹرول 100 روپے لیٹر بڑھانے کا معاہدہ کیاگیا۔انہوں نےسی پیک معاہدےکوبھی نقصان پہنچایا۔ ہم ایل این جی کےطویل مدتی معاہدےکرکےگئےتھے۔ عمران خان، شوکت ترین کےمعاہدوں کانتیجہ ہم بھگت رہےہیں۔ عمران خان نے 21 ارب ڈالرقرض لیاجوواپس کرناہے۔ ہم نے 21 ارب ڈالراگلےسال واپس کرنےہیں۔ ہم آج آٹابھی سستادےرہےہیں،عمران خان نےکیوں نہیں دیا؟۔عثمان بزدارنےسیمنٹ کے 16 لائسنس بیچے۔ معیشت تباہ کرنیوالا عمران خان کبھی ملک سےمخلص نہیں ہوسکتا۔مریم نوازکیخلاف الفاظ عمران خان کےذہن کی پستی ہے۔علی زیدی نےکرپشن کی ہے۔ آج پاکستان میں ایندھن،ایل این جی،کوئلےکی کمی ہے۔

عمران خان دھرنادھرناکھیل رہےہیں جس سےملک کونقصان ہوگا۔ عمران خان کےمنہ میں جوآئےبول دیتےہیں۔ 2014 میں دھرنےسےچینی صدر کادورہ منسوخ ہوا۔ پہلی بارنہیں کہ عمران خان کی وجہ سےملک کونقصان پہنچاہو۔عمران خان نےہمیشہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش کی۔آئی ایم ایف سےمذاکرات کےآخری مرحلےپردوحہ جارہاہوں۔ عمران خان نےہمیشہ ذاتی مفادکی سیاست کوترجیح دی۔ سابق حکومت کوئی پیسہ نہیں چھوڑکرگئی۔

شوکت ترین بتادیں کہاں پیسہ چھوڑکرگئے؟آپ کوئی پیسہ چھوڑکرنہیں گئے۔ شوکت ترین کےدعوؤں پرہنسی آتی ہے۔یہ ہرجگہ بارودی سرنگ بچھاکرگئےہیں۔ہم نےسبسڈی کوایک ماہ تک کھینچاہے۔اس وقت قوم پٹرول کی قیمت میں اضافےکی متحمل نہیں ہوسکتی۔ عمران خان نےجہانگیرترین،علیم خان سےبےوفائی کی۔عمران خان 10 ہزارافرادبھی اسلام آبادنہیں لاسکیں گے۔