نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج ہوگا

کراچی(رم نیوز)سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔گورنرسٹیٹ بینک کی زیر صدارت سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں نئی مانیٹری پالیسی طے کی جائے گی۔اس وقت شرح سود 12.25 ہے۔ توقع ہے کہ سٹیٹ بینک اپنی مانیٹری پالیسی کے جائزے میں پالیسی ریٹ کو مزید 100 بیسس پوائنٹس سے بڑھا کر 13.25 فیصد کر دے گا