لانگ مارچ۔۔۔ریڈ زون کے بارے میں کیا فیصلہ کیاگیا؟

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق آج رات تک ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا جائے گا۔ریڈزون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گا۔وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئیں۔دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔پولیس ،ایف سی اور رینجرز اہلکار بھی طلب کیے جائیں گے ۔