حمزہ شہباز کا معاملہ۔۔۔پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ۔۔۔متن میں کیا کہاگیا؟

اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سے حمزہ شہباز کو بطوروزیراعلیٰ پنجاب کام سے روکنے کی استدعا کردی ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے معاملے پر تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔اس میں کہا گیا حمزہ شہبازالیکشن کمیشن کےفیصلےکےبعدپنجاب میں اکثریت کھوچکےہیں ، الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام سے روکے۔ الیکشن کمیشن نے 25 منحرف ارکان کی رکنیت ختم کی ہے ، 20مئی کے فیصلے کےتحت منحرف ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔5 مخصوص نشستوں پرنئی فہرست کے مطابق ارکان کے نوٹی فکیشن جاری کیے جائیں، تحریک انصاف نے 5نشستوں پرنام بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے۔