اگلے الیکشن کا فیصلہ کس نے کرنا ہے؟۔۔۔احسن اقبال نے بتادیا؟

لاہور(رم نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاعمران خان اداروں کے درمیان بداعتمادی پیداکررہےہیں۔عمران خان پاکستان دشمن لابی کی سیاست ہے۔ہائبرڈ وار میں ٹارگٹ کنٹری کے اداروں کو کمزور کرنا ہوتا ہے۔عمرا ن خان ہائبرڈ وار کے ٹولز کا استعمال کر رہے ہیں۔وہ 2014 سے انتشار کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان 2014 سےپاکستان میں انتشارپھیلانےکی کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان کو انارکی پھیلا کر سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمران خان کو آئین اور قانون کے مطابق سیاست کی اجازت ہے۔پاکستان میں اگلے الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی۔ ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کا حساب 4 ہفتے کی حکومت نے نہیں دینا۔عمران خان قانون کوہاتھ میں لیں گےتوقانون اپناراستہ لےگا۔ موجودہ معاشی بدحالی عمران خان کے 4 سالہ دور کی وجہ سےہے۔عمران نیازی اوران کی نالائق کابینہ کوجواب دیناہے۔ عمران نیازی کی سوشل میڈیاٹیم ملک میں کنفیوژن پھیلارہی ہے۔ایک ماہ کے اندرمعاشی استحکام پیدانہیں کیاجاسکتا۔سی پیک منصوبےکوجان بوجھ کرتباہ کیاگیا۔