اہم فیصلے کب ہوں گے؟۔۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کردی؟

اسلام آباد(رم نیوز)شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکمران لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتے۔ جلد اہم فیصلے ہوں گے۔ ایساحل نکالا جائے گاکہ معاشی ،سیاسی اور انتظامی بحران سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا سیاسی اندازے کے مطابق 31مئی سے پہلے اہم فیصلے آسکتے ہیں۔ اہم فیصلوں کے لیے 2،4دن اوپر نیچے بھی ہوسکتےہیں۔پاک فوج ملکی معیشت تباہ ہوتے نہیں دیکھے گی ۔حکمرانوں کی کوشش ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں پیٹرول ،گیس اور بجلی کا مسئلہ ان سے حل کروائیں۔ حکمرانوں نے جو سوچا ہے ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ یہ اپنے ہی جال میں پھنس گئے ہیں۔ مرکز اور پنجاب میں صرف ایک ایک ووٹ کی اکثریت ہے۔یہ لوگ تو آئے ہی اپنے کیسز ختم کرنے کےلیے تھے۔