’’اگر کسی نے کچھ کیا تو۔۔۔؟‘‘، شفقت محمود نے بڑی بات کرکے آگاہ کردیا

لاہور(رم نیوز)پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا پورا پنجاب 25 مئی کونکلےگا۔ جب بھی پاکستان میں ایسالیڈرآتاہےاس کیخلاف محاذ بن جاتا ہے۔ہم ہرکسی پرنظررکھے ہوئےہیں۔ہمارامارچ پرامن ہے۔ سننےمیں آیاہےگرفتاریوں کیلئےلسٹیں بن رہی ہیں۔ہم نے25مئی کو ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیاررہنا ہوگا۔حکومت جب سے آئی ہے نالائقی کامظاہرہ کررہی ہے۔رانا ثنااللہ اور حواری لانگ مارچ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ملک کوآزاد خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے۔ہم نے کسی کو نہیں روکا، فضل الرحمان بھی آ کے بیٹھا ہم نے نہیں روکا۔ اگر کسی نے کچھ کیاتو حساب لیاجائے گا۔پی ٹی آئی پر امن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے۔رانا ثنااللہ ایسی کوئی حرکت نہ کریں کہ کل کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے۔پنجاب میں اس وقت عددی اکثریت پرویز الٰہی کے پاس ہے۔