’’شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا۔۔۔‘‘؟،رانا ثنا اللہ کی تنبیہ

لاہور(رم نیوز)وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا لانگ مارچ کے نام پر جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔ معیشت تباہ کرنے والا مارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے۔عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے، وہ پرامن نہیں رہ سکتے۔ ان کے مطابق عمران خان نے 2014 میں 126 دن غنڈہ گردی کی۔ معیشت تباہ کرنیوالااب معیشت کی بحالی روکنےنکلاہے۔ 2014میں بھی اس نےجھوٹ بولاتھا،یوٹرن نیازی پرکسی کواعتبارنہیںہے۔