حیدرآباد۔۔۔خواتین کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم؟

حیدرآباد(رم نیوز)سندھ کی تاریخ میں پہلی بار کراچی کے بعد حیدر آباد ویمن چیمبر آف کامرس کا قیام عمل میں آیا ہے۔چیمبر میں اب تک 200 خواتین رجسٹر ہو چکی ہیں، جنہوں نے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔اس میں اندرون سندھ کے کسی بھی علاقے کی خواتین رکن بن سکتی ہیں۔

اس حوالے سے خواتین کاکہنا ہے کہ اس اقدام کی خوشی ہے اس طرح سے کاروباری خواتین آگے آئیں گی اور ان کو ایک پلیٹ فارم ملے گا ۔ چیمبر سے کاروبار شروع کرنے والی خواتین اور پہلے سے بزنس کر رہی خواتین دونوں کو فائدہ ہو گا۔ نئی آنے والی خواتین کو مختلف اداروں سے میسر گرانٹس اور سرکاری سہولیات بھی دلوائی جائے گی۔

اس طرح سے ان خواتین کی مدد ہوگی جو گھر سے اپنا کام شروع کرنا چاہتی ہیں۔حیدرآباد میں چوڑی اور دیگر چیزوں کا کام ہوتا ہے، تو خواتین کی اس پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف اداروں سے ملاقات کرائی جائے گی تاکہ ان کی مدد ہوسکے۔