دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں پھٹ پڑا۔۔۔کتنے عرصے کے بعد دوبارہ پھٹا؟

ہوائی(رم نیوز) ہوائی میں واقع دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ماونا لوا پھٹ پڑا ہے۔آتشاں فشاں ماونا لوا 40 سال بعد ایک بار پھر پھٹ پڑا ۔ قریبی آبادیوں کو الرٹ کر دیا گیاہے۔حکام کے مطابق لاوے کے بہائوزیادہ تر چوٹی کے اندر ہی ہےاور آبادیوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

تاہم صورتحال تیزی سے بدل سکتی ہے۔آتشاں فشاں پھٹنے پر وارننگ الرٹ بھی جاری کیا گیاہے ۔آبادیوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ۔فی الحال انخلا کے لیے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔یہ آتش فشاں ہوائی کے آتش فشائوں کے نیشنل پارک میں واقع ہے۔

یہ سطح سمندر سے 13,679 فٹ بلند اور 2,000 مربع میل سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ماونا لووا 1983 سے اب تک 33 بار پھٹ چکا ہے ۔ 1984 میں آخری بار پھٹنے سے زیادہ آبادی والے شہر ہیلو سے پانچ میل کے اندر لاوا بہا تھا۔