میرا کی خوبصورتی کا راز کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز) پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔انسٹا گرام پر وائرل ویڈیو میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اپنی خوبصورتی کا راز مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ میری خوبصورتی کا راز ہے اچھی سوچ، اچھا اخلاق، انسانیت، انسانیت کی خدمت اور لوگوں کی مدد کرنا، لوگ بھی میری مدد کرتے ہیں۔ میں اچھی اور پاکیزہ انسان بھی ہوں۔