گوگل کو ادائیگی کا معاملہ۔۔۔مسئلہ حل ہوا یا نہیں ؟کیا تجویز مان لی گئی؟

اسلام آباد(رم نیوز)وزارت خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر آئی ٹی امین الحق کی تجویز مان لی۔وزیر آئی ٹی امین الحق سے معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ کا رابطہ ہوا ہے۔ اس بارے میں امین الحق کاکہنا ہے کہ ادائیگیاں شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہونگی۔سٹیٹ بینک کو ہدایت کردی گئی ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد موخر کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا۔ایک ماہ میں وزارت آئی ٹی، خزانہ اور سٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا۔بروقت فیصلے پر اسحاق ڈار اور طارق باجوہ کے مشکور ہیں۔