پرانے پیغامات ڈھونڈنا ہوا آسان

کیلیفورنیا(رم نیوز)وٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کا زبردست فیچر پیش کیا ہے ۔اس کے تحت اب پرانے پیغامات ڈھونڈنے میں بالکل پریشانی نہیں ہوگی۔وٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطاب آئی او ایس کے صارفین کو چیٹ میں تاریخ کا ایک آپشن بھی نظر آئے گا ،اس کی مدد سےپرانا پیغام تلاش کیاجاسکتا ہے۔

چیٹ میںکیلنڈر کا آئیکن دیکھا جاسکتا ہے جس پر کلک کرکے آپ تاریخ کا انتخاب کریں گے۔اس فیچر پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری تھا لیکن بیچ میں یہ تاخیر کا شکار ہوگیا تاہم اب اسے پیش کیا گیا ہے۔یہ فیچر سب کے لیے نہیں بلکہ کچھ خوش قسمت افراد کے لیے پیش کیا گیا ہے البتہ کچھ روز میں یہ سارےصارفین کے لیے ہوگا۔