اداکارافضال احمدانتقال کرگئے

لاہور(رم نیوز) معروف اداکارافضال احمدانتقال کرگئے۔گذشتہ روز برین ہیمرج کی وجہ سے ان کو جنرل ہسپتال لایاگیاتھا۔آج صبح وہ انتقال کرگئے۔جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق افضال احمد کو برین ہیمرج ہوا تھا اور گزشتہ روز ہسپتال لایا گیا تھا۔

افضال احمد نے کئی دہائیوں تک اداکاری کے شعبے سے وابستہ رہے اور اپنی بے ساختہ اداکاری سے شائقین فن کو محظوظ کیا۔ انہوں نے مختلف نوعیت کے کردار ادا کیے لیکن شہرت منفی کرداروں سے ملی۔ اداکار کو ان کی فنی خدمات پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

ان کی مشہور فلموں میں ’’دہلیز‘‘، ’’بلندی ‘‘سمیت درجنوں فلمیں شامل ہیں جب کہ متعدد مشہور ٹی وی ڈراموں میں بھی لازوال کردار ادا کیے۔ سٹیج کی دنیا میں ان کا ڈرامہ ’’میلی چادر‘‘ کو اتنی پذیرائی ملی کہ مسلسل کئی سال تک وہ سٹیج پردکھایاجاتا رہا ۔