سدھو موسے والاکےقتل کامبینہ ماسٹر مائنڈامریکہ میں گرفتار

کیلیفورنیا(رم نیوز)بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کامبینہ ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو کیلیفورنیا سے حراست میں لیا گیاہے ۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد بھارتی پولیس کو اس حوالے سےآگاہ کیا گیا ہے۔

گولڈی برار نے سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری فیس بک پوسٹ کے ذریعے قبول کی تھی اور پھر وہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے امریکہ منتقل ہوگیا تھا ۔انڈیا کی ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیاکہ سدھو موسے والا کے قتل کے مبینہ ’ماسٹر مائنڈ‘ گولڈی برار کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ کیلیفورنیا کی پولیس نے ہم سے اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا جلد گولڈی برار کو انڈیا لایا جائے گا اسے سخت سزا دی جائے گی۔ویسے تو سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سے ہی گولڈی برار کا چرچا تھا لیکن پنجاب پولیس کے مطابق اس نے مبینہ طور پر جرم کی دنیا میں 10 سال قبل قدم رکھا تھا۔گولڈ برار کا تعلق بھارتی پنجاب کے لارنس بشنوئی گینگ سے ہے ۔سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں فائرنگ کر کے قتل کیاگیا تھا، سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں۔