کورونا کے کیس۔۔۔کتنے ہوئے ٹریس؟

اسلام آباد(رم نیوز)قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 351 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 351 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ 39 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔

اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.61 فیصد رہی۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا24 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔