اہم مشاورتی ملاقاتیں کریں گے

لاہور(رم نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پرآج سے ڈویژنل سطح پر ارکان پنجاب اسمبلی سے مشاورتی ملاقاتیں کریں گے۔عمران خان ہر ڈویژن کے ارکان پنجاب اسمبلی سے اسمبلی تحلیل پر مشاورت کریں گے۔

عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ڈویژنل سطح پر ملاقاتون کا اعلان کیاتھا اوراس حوالے سے شیڈول سے آگاہ کردیاگیا ہے۔عمران خان زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ پر ملاقاتیں کریں گے ۔