مشکل حالات،مشکل فیصلے‘‘۔۔۔شاہد خاقان کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟

اسلام آباد(رم نیوز) ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا موجودہ معاشی خرابی کے پیچھے نیب کا بہت عمل دخل ہے۔ نیب کے قوانین کی وجہ سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا نام نہاد ایک سلسلہ چل رہا ہے، کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کے لئے اس ادارے کو ختم ہونا چاہیے۔ کئی سال سے احتساب عدالت میں پیشیاں بھگت رہا ہوں۔

نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے،اگر میرے خلاف مقدمے میں کچھ ہوتا تو 3 ماہ میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔ ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا اور سیاست سے باہر کیا ہے، وہ علاج کرانے گئے ہیں اورعلاج کرواکرآئیں گے۔ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور ملکی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کی ہے۔ ہم نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، ہمیں آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔