فضائی سفر میں اب ایئرپلین موڈ کا دور ختم ہونے والا ہے

کیلیفورنیا(رم نیوز)یورپی یونین میں جلد فضائی سفر کرنے والوں کو یہ اجازت مل جائے گی کہ وہ ایئر پلین موڈ آن کیےبغیر موبائل فون استعمال کر سکیں گے۔یورپی کمیشن کے مطابق ایئرلائنز اب پرواز میں ہر قسم کے موبائل ڈیٹا سمیت فائیو جی ٹیکنالوجی کی سروسز فراہم کر سکتی ہیں۔ رکن ممالک کو 30 جون 2023 تک فائیو جی فریکوئنسی بینڈ دستیاب بنانے کی ہدایت دی گئی۔اس ہدایت کے بعد مسافروں کو جہاز میں سوار ہونے پر اپنا فون ایئر پلین موڈ پر نہیں کرنا پڑے گا۔

وہ پروازکے دوران اپنے فون کے ذریعے کال ، انٹرنیٹ ایپس استعمال کرنے اور آن لائن ویڈیوز دیکھنے جیسے تمام کام کرسکیں گے۔اس نئے نظام میں فائیو جی کی تیز ڈاؤن لوڈ سپیڈ کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ پرواز کے دوران ایئر پلین مو ڈلگانے کا مقصد یہ ہے موبائل سگنل آٹو میٹک فلائٹ کنٹرول سسٹم میں مداخلت نہ کرسکیں۔

امریکہ کی طرف سے یورپی یونین کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔برطانوی فلائٹ سیفٹی کمیٹی کے سربراہ دائے وٹنگھم کاکہنا ہے کہ ہمیں تجربے سے معلوم ہوا ہے سگنلز کی مداخلت کا خطرہ بہت کم ہے۔برطانیہ اور یورپی یونین میں اس پر مسئلہ نہیں بنایا گیا۔