راولپنڈی ٹیسٹ ۔۔۔پاکستان کو درکار ہدف343 رنز،شاہینوں کی محتاط بیٹنگ۔۔۔شاہین جیت سے کتنے دور ؟

راولپنڈی(رم نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم محتاط بیٹنگ کررہی ہے۔ دوسری اننگز میں پاکستان کو 343 رنز کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے۔ پاکستان کے بیٹسمینوں نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے آخری روز میں169 رنزبنائے ہیں اوراس کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 7 وکٹیں چاہئیں۔

پانچویں دن کا آغاز 3وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز سے ہوا۔امام الحق 43 رنز اور سعودشکیل 24 رنز کے ساتھ کھیل رہےتھے۔امام الحق48 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔بابر اعظم4 سکور پر آئوٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق6 سکور بناسکے۔اس وقت کریز پر سعود شکیل اور محمد رضوان موجود ہیں۔

سعود شکیل نے63، محمد رضوان نے42 سکور بنائے ہیں۔اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ تاہم کہاجارہا ہےکہ وہ آج کے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

انگلینڈ کی طرف سےدوسری اننگز میں بائولنگ کرتے ہوئے اولی روبنسن نے1، بین سٹوکس نے ایک، جیمز اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز 7 وکٹ 264 رنزپرڈکلیئر کرکےمیچ میں جان ڈال دی تھی۔ تاہم اب میچ دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا ہے۔