پنجاب اسمبلی کا مستقبل کیا؟۔۔۔۔آصف زرداری کو اہم ٹاسک مل گیا؟

لاہور(رم نیوز)پنجاب اسمبلی کا مستقبل کیا ہے ، اس سلسلےمیں آصف زرداری کو اہم ٹاسک مل گیا ہے۔ذرائع کے مطا بق حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کو زیادہ مضبوط آپشن قرار دیا ہے اوراس سلسلے میں آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان ہاؤس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی بلکہ پی ٹی آئی اور اور ق لیگ کے اتحاد کے بارے میں یہ سوچا جارہا ہے کہ اگر اعتماد کا ووٹ نہ لیا جاسکا تووزیرا علی کا انتخاب دوبارہ ہوگا اور اس سلسلے میں ق لیگ کے چھ ارکان کی شجاعت کیمپ میں واپسی اہم ہے اور سیاسی صورتحال بدل سکتی ہے۔