راولپنڈی ٹیسٹ ۔۔۔343 رنزکا تعاقب۔۔۔198کے سکور پر آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ گئی

راولپنڈی(رم نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 343 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں پاکستان نے اب تک198 سکور بنائے ہیں اور آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ہے۔ انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 5وکٹیں چاہئیں۔

پانچویں دن کا آغاز 3وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز سے ہواتھا۔امام الحق 43 رنز اور سعودشکیل 24 رنز کے ساتھ کھیل رہےتھے۔امام الحـق48 رنز ،بابر اعظم4 سکور ،عبداللہ شفیق6 سکور،سعود شکیل76،محمد رضوان46 رنزبناسکے۔ اس وقت کریز پراظہر علی10،آغاسلمان5 سکور کے ساتھ موجود ہیں۔

انگلینڈ کی طرف سےدوسری اننگز میں بائولنگ کرتے ہوئے اولی روبنسن نے2، بین سٹوکس نے ایک، جیمز اینڈرسن نےدو وکٹیں حاصل کی ہے۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز 7 وکٹ 264 رنزپرڈکلیئر کرکےمیچ میں جان ڈال دی تھی۔ تاہم اب میچ دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا ہے۔