معاشرے اور نئی نسل کو کون زہریلا کررہا ہے؟۔۔۔رابی پیرزادہ نے کیا کہا؟

کراچی (رم نیوز)سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ہم ڈانس کرنے والی خواتین کی ویڈیوزکو وائرل کرکے خود اپنے معاشرے میں خرابی پیدا کررہے ہیں۔انہوں نے ایک شو میں آج کل وائرل ٹرینڈ سے متعلق گفتگو کی اور کہاہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف جارہے ہیں کیونکہ ہم ایسے مردوں کو آئیڈیل بنا رہے ہیں جو خواتین کی نقل کرتے ہیں ۔دوسری طرف جانب خواتین رقص کرکے شہرت حاصل کررہی ہیں۔

ہمیں یہ چیزیں نہیں کرنی چاہئیں، ہم خود اپنا معاشرہ خراب کر رہے ہیں اور لوگوں کو وائرل کر دیتے ہیں۔ جو لڑکے خواتین کی طرح باتیں کرتے ہیں ہم انہیں ایک ایک سطح پر لے جاتے ہیں کہ لوگ ان سے متاثر ہونے لگتے ہیں اور جو خواتین ڈانس کرتی ہیں ہم انہیں وائرل کر دیتے ہیں۔ ہم اپنے معاشرے اور نئی نسل کو زہریلا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا جنہوں نے میری ویڈیوز وائرل کیں، میں نے انہیں خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھ کر بد دعائیں دیں اور بد دعاؤں کا اثر دیکھا۔ماضی میں مختلف تنازعات کاشکار رہنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ شوبز کو خیر بادکہہ چکی ہیں اور ایک فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔