سائفر آڈیو لیک۔۔۔ عمران خان نےہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور(رم نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سائفر آڈیو لیک کے معاملے میں انکوائری کے لیے ایف آئی اے کی طلبی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا۔ موقف اپنایا گیا ہےعمران خان ایماندار، باعزت شہری، ملک کی نامور شخصیت ہیں۔

عمران خان کیخلاف پروپیگنڈاکیا گیا۔ ایف آئی اے نے سائفر معاملے میں انکوائری شروع کر رکھی ہے اور سائفر معاملے میں بیان قلمبند کرانے کیلئے 6 دسمبر کو طلب کیا ہوا ہے۔سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے بے بنیاد انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ درخواست میں سائفرانکوائری کو غیر قانونی قرار دے دیتے ہوئے کالعدم کرنے اور روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔