راولپنڈی ٹیسٹ ۔۔۔343 رنزکا ٹارگٹ۔۔۔میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

راولپنڈی(رم نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 343 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں پاکستان نے 264 رنز بنائے ہیں اور اس کے9 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہیں۔ پانچویں دن کا آغاز 3وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز سے ہواتھا۔امام الحق 43 رنز اور سعودشکیل 24 رنز کے ساتھ کھیل رہےتھے۔

امام الحـق48 رنز ،بابر اعظم4 سکور ،عبداللہ شفیق6 سکور،سعود شکیل76،محمد رضوان46 رنز،اظہر علی40،آغاسلمان30،زاہد محمود1 سکور،حارث رئوف صفر سکوربناسکے۔اس وقت کریز پر نسیم شاہ دو،محمد علی ہیں۔

انگلینڈ کی طرف سےدوسری اننگز میں بائولنگ کرتے ہوئے اولی روبنسن نے4، بین سٹوکس نے ایک، جیمز اینڈرسن نے4وکٹیں حاصل کی ہے۔ اب میچ دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا ہے۔