’’این آر او ون اور ٹو۔۔۔؟‘‘،عمران خان نے بڑی بات کردی

لاہور(رم نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑاہے لیکن این آر او ٹو اس سے بھی شرمناک ہے۔ دو خاندانوں اور ان کے ساتھیوں کی لوٹ مار نے دس برسوں میں قرض چار گنا بڑھا دیاہے۔ 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے جو دن دیہاڑے ڈکیتی ہے۔