فٹبال ورلڈ کپ۔۔۔برازیل نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

دوحہ(رم نیوز)فٹبال ورلڈ کپ میں پری کوارٹر فائنل میں برازیل نے جنوبی کوریا کو چار ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔میچ میں برازیل کی ٹیم نے باآسانی حریف ٹیم کوشکست دے دی۔

برازیل کی طرف سے ونشیز جونیئر نے کھیل کے ساتویں منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 13ویں منٹ میں نیمار نے پینٹلی پر دوسرا گول سکور کیا۔ 29 ویں منٹ میں رچرلیسن نے حریف ٹیم کیخلاف تیسرا گول کردیا،36 ویں منٹ میں لوکاس پیوکیٹا نے گول کیا۔جنوبی کوریا کی طرف سے واحد گول پائک سیونگ ہو نے 76 ویں منٹ میں کیاتھا۔

برازیل نے میچ میں چار ایک سے کامیابی حاصل کرکے کواٹر فائنل میں جگہ بنالی۔اس کا مقابلہ کروشیا کی ٹیم سے 9دسمبر کو ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں ہوگا۔