حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر۔۔۔متبادل بائولر کون ہوگا؟

لاہور(رم نیوز)قومی کرکٹر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔پی سی بی کی طرف سے جاری بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پی سی بی کاکہنا ہے کہ حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث کے ایم آر آئی سکین کیے گئے تھے۔وہ جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔میڈیکل بورڈ نے ان کو دو ہفتے آرام کامشورہ دیا ہے۔ سکواڈ میں ان کے متبادل بائولر لانے پرغور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق حسن علی اور محمد عباس کو متبادل بائولر لانے پر غور کیاجارہا ہے۔