پاکستان کی ترسیلات میں کتنی کمی کا امکان؟

اسلام آباد(رم نیوز)ورلڈ بینک کاکہنا ہے کہ پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہاگیا ہے پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی۔بنگلادیش اور سری لنکا کو بھی ترسیلات کی مد میں کمی متوقع ہے، رواں برس بھارت کو ترسیلات 100 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق جنوری اور ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے۔ان متاثرین میں افغان پناہ گزین بھی ہیں۔