اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر شہباز شریف کی تقریر کے دوران اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کشمیر پر پاکستان کے کمزور موقف پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کے بعد پہلے منگلا میں ان کی گاڑی کو روکا گیا پھراسلام آباد میں ان کے سنچوریس مال کو سیل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یسی فاشسٹ اورغیرجمہوری حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔اگر صرف احتجاج پر کشمیر کے وزیر اعظم سےایسی حرکتیں ہوں گی تو مقبوضہ کشمیر کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں ۔اس ملک میں سرمایہ کار کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں؟ سسکتی معیشت ایسی حرکتوں سے مزید نیچے جائیگی،ملک میں جمہوریت بحال کریں۔
ایسی فاشسٹ اورغیرجمہوری حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئ،اگر صرف احتجاج پر کشمیر کے وزیر اعظم سےایسی حرکتیں ہوں گی تو مقبوضہ کشمیر کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں اس ملک میں سرمایہ کار کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں؟ سسکتی معیشت ایسی حرکتوں سے مزید نیچے جائیگی،ملک میں جمہوریت بحال کریں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 6, 2022