اسلام آباد(رم نیوز) شیخ رشید نے ٹویٹ کیا کہ مفتاع اورڈاردونوں نااہل ثابت ہوئےنااہلی کی سزاعوام بھگت رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈارکےساتھ فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کوآنکھیں دکھانےلگےہیں ۔عمران خان مطمئن ہیں اورالیکشن منواکےرہیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کےاعلان کےانتظارمیں30دسمبرتک لےکرگئےہیں۔ کاروبارتوبندہی تھاانتقام میں سینٹورس مال بھی بندکرادیا۔
انہوںنے کہا کہ ارشد شریف کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس قابل تحسین ہے۔اس کیس میں بہت سارےچھپے چہرے بےنقاب ہونگے۔انہوں نے کہا قوم عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کیس میں بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔13فراری پارٹیاں عمران خان کو نااہل کرانے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔روس سے تیل کا معاہدہ عام کیا جائے۔
مفتاع اورڈاردونوں نااہل ثابت ہوئےنااہلی کی سزاعوام بھگت رہی ہےڈارکےساتھ فضل الرحمان بھیIMF کوآنکھیں دیکھانےلگےہیں عمران خان مطمین ہیں اورالیکشن منواکےرہیں گےاسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کےاعلان کےانتظارمیں30دسمبرتک لےکرگئےہیں کاروبارتوبندہی تھاانتقام میں سینٹورس مال بھی بندکرادیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 6, 2022