’’ صحافیوں کی زندگی کا تحفظ ۔۔۔ اقدامات حکومت کی ترجیح‘‘

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف جرنلسٹ سیفٹی فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا صحافیوں کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ آزادی اظہار رائے معاشرے اور ملک کے لیے اہم ہوتی ہے۔ صحافیوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے اقدامات حکومت کی ترجیح ہے ۔ صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔

ارشد شریف کے معاملے پر کینیا کے صدر سے بات کی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی اس حوالے سے کینین حکام سے رابطے میں تھے۔صحافی میرے دل کے قریب ہیں اور صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا جو افسوسناک ہے۔ صحافیوں کے لیے فرائض کی انجام دہی کے دوران تحفظ اہم ہے۔اظہار رائے کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے۔ آزادی صحافت کے لئے تمام لوگوں کے اقدامات کو سراہتا ہوں۔