لاہورسمیت دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ

لاہور(رم نیوز) لاہورسمیت دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے۔

سموگ میں کمی کے لئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، سموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے، سموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کیلئے کارروائی کی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سموگ میں کمی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ تحفظ ماحول،ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اورانتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں۔سموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھی جائے۔