راولپنڈی(رم نیوز) توہین عدالت نوٹس پرپی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی، سی پی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے۔ اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے توہین عدالت نوٹس پرمعافی مانگی۔سماعت کے دوران اسد عمر نے کہا کہ عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنانا مقصد نہیں تھا، تقریر سے غلط مطلب اخذ کیا گیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھی طرح علم ہے آپ نے کیا کہا۔