ہفتے میں تین چھٹیاں اورمارکیٹوں کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے کیا حکم دیا؟

لاہور(رم نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے خاتمے کیلئےدائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔لاہورہائیکورٹ نے ورک فرام ہوم اور سکولوں میں ہفتے میں 3 چھٹیاں دینے کاحکم دے دیا ہے۔ عدالت نے مارکیٹوں کو رات 10 بجے بند اور اتوار کو مارکیٹوں کو مکمل بند کرنے پر تجاویز مانگی ہیں۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کمشنر لاہور جوڈیشل کمیشن کے ساتھ میٹنگ میں مارکیٹوں کا حتمی فیصلہ کریں۔مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے کمیشن آئندہ سماعت پر آگاہ کرے۔واضح رہے کہ سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سےتعلیمی اداروں میں ہفتے میں تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ ،ہفتہ ،اتوارسکول بند رہیں گے۔