شہر قائد کا ایڈمنسٹریٹر تبدیل ہوگا یا نہیں؟۔۔۔فیصلے کی گھڑی آگئی

کراچی(رم نیوز) کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تبدیل ہوگا یا نہیں؟فیصلے کی گھڑی آگئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حوالے سے کچھ دیر بعد فیصلہ کن اجلاس ہوگا۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) کی طرف سےسرکاری افسر یا پارٹی رہنما کو ایڈمنسٹریٹر لگانےکیلئے زور دیاگیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا تھا کراچی کا اگلا ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم سے مشاورت کے بعد ہی تعینات کیا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب 2 ماہ قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو استعفیٰ دے چکے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے دیا ہوا استعفیٰ واپس نہیں لیا ہے۔