’’بطور کپتان کیا کرتا ہوں؟‘‘۔۔۔بابرا عظم نے بتادیا

ملتان(رم نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قومی ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کے حوالے سے ڈسکشن چل رہی ہے اور پچ کے حوالے سے دوپہر کے وقت ٹھیک سے پتہ چلتا ہے۔ ایک میچ کی وجہ سے پوری پلاننگ تبدیل نہیں کرسکتے کیونکہ ہم میچ صورتحال اور پلان کے مطابق کھیلتے ہیں۔

ہم اپنے فاسٹ باؤلرز کے کمبی نیشن پر فوکس کریں گے اور کوشش ہوتی ہے کہ شکست کے بعد پریشر نہ لیں۔ اظہر علی کے مستقبل سے متعلق یہاں بیٹھ کر فیصلہ نہیں کر سکتے۔ ٹیسٹ میچ کے ہر سیشن میں گیم تبدیل ہوتی ہے جبکہ ٹوٹل رنز اور اس کا تعاقب کیسے ہو گا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور میچ میں رہ جانے والی چیزوں پر فوکس کر رہے ہیں۔

کوشش ہوتی ہے تمام کھلاڑی کرکٹ سے محظوظ ہوں۔ ہم غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ میرا کام ٹیم کو جتوانا ہوتا ہے اور ہم نے کارکردگی دینی ہوتی ہے۔ اگر دھند ہوئی تو راولپنڈی کی طرح کچھ اوورز اوپر نیچے ہوسکتے ہیں۔ بطور کپتان ہر چیز کی پلاننگ کرتا ہوں اور کوئی پریشر نہیں لیتا ہوں۔

کسی کو دکھانا نہیں ہوتامیں کیا کرتا ہوں، جو میرا بیسٹ ہے وہ کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ پہلا میچ ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن ہم سے غلطیاں ہوئیں۔ دوسرامیچ جیت کرسیریز برابر کریں۔ کوشش کریں گے کہ صورتحال کے حساب سے کھیلیں۔