ملتان ٹیسٹ۔۔سپنر ابرار احمد کی بہترین بائولنگ ۔۔۔۔انگلینڈ کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

ملتان(رم نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے151 رنز بنائے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔انگلینڈ کی طرف سے زیک کرالی19، بین ڈکٹ63،جو روٹ8 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ اس وقت کریز پر اولی پوپ50،ہیری بروک5 رنز بناکر موجود ہیں۔پاکستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئےلیگ سپنر ابرار احمد نے تین وکٹیںحاصل کی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم میں فہیم اشرف اور ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے ، پلیئنگ الیون میں اظہر علی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ حارث رؤف کے بعد نسیم شاہ کندھے کی انجری کاشکار ہو گئے ہیں ۔ لیگ سپنر ابرار احمد کا ڈیبیو ہوا ہے۔دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم میں بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے۔مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں لیام لیونگ سٹون کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ول جیکس بھی انگلش ٹیم پلیئنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔