ملتان ٹیسٹ۔۔۔سپنر ابرار احمدکی بہترین بائولنگ۔۔۔انگلینڈ کی ٹیم کے پانچ شکار کرلئے

ملتان(رم نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے180رنز بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔انگلینڈ کی طرف سے زیک کرالی19، بین ڈکٹ63،جو روٹ8 رنز،اولی پوپ60 رنز،ہیری بروک9 سکوربناکرآئوٹ ہوئے۔ اس وقت کریز پربین سٹوکس اور ول جیکس موجود ہیں۔پاکستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئےلیگ سپنر ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم میں فہیم اشرف اور ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے ، پلیئنگ الیون میں اظہر علی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ حارث رؤف کے بعد نسیم شاہ کندھے کی انجری کاشکار ہو گئے ہیں ۔ لیگ سپنر ابرار احمد کا ڈیبیو ہوا ہے۔دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم میں بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے۔مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں لیام لیونگ سٹون کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ول جیکس بھی انگلش ٹیم پلیئنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔