لاہور(رم نیوز)پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کاکہنا ہے کہ تین نومبر کو عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ،پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ۔پی ٹی آئی ملک کی مقبول جماعت ہے اس کے لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا۔پاکستان میں طاقتور لیڈر پر سازش کے ذریعے حملوں کی تاریخ ہے۔جے آئی ٹی کی طرف سے ن لیگی رہنماؤں کو بار بار طلب کیا گیا۔ن لیگ کی طرف سے مذہبی جنونی شخص ثابت کیا جارہا تھا، یہ بھی کلیئر ہوگیا۔
حملہ آوراکیلا نہیں تھا اور بھی لوگ شامل تھے۔ملزم کا پہلا بیان پولیس نے جاری کیا ۔انکوائری چل رہی ہے، جیسے ہی رپورٹ آئے گی سامنے لائیں گے۔انکوائری میں پیش رفت ہوچکی ہے۔امید ہے بہت جلد مرکزی کرداروں تک پہنچ جائیں گے۔