گورنر پنجاب کے خلاف اہم اقدام؟

لاہور(رم نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا صدر پاکستان اور وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے خط لکھا گیا لیکن صدر پاکستان اور وزیراعظم نے خط کا جواب نہیں دیا۔

گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، اعتماد کے ووٹ کے لئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں، گورنر جاری اجلاس میں ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، گورنر پنجاب کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔درخواست میں اعلیٰ عدالت سے استدعا کی گئی ہے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔