پریشان ہونا چھوڑیں۔۔۔بچہ روئے گا برقی آلہ وجہ بتائے گا؟

تائیوان(رم نیوز)تائیوان کی ایک کمپنی نے ایک برقی آلہ تیارکیاہے جو بچے کے رونے کا سبب بتاسکتا ہے کہ کیا وجہ ہے بچہ روکیوں رہا ہے۔اس آلے کو ’کیوبیئر‘کانام دیاگیا ہے۔ اس میں مصنوعی ذہانت اور ہزاروں بچوں کی مختلف کیفیات میں رونے کی آوازیں شامل ہیں۔ الگورتھم بتاتا ہے بچے کا ڈائپر گیلا ہے یا پھر اسے کوئی اور تکلیف ہے جو رونے کی وجہ ہے

کیوبیئر کو بچے کا مترجم کہا گیا ہے۔ یہ گول دائرے میں نرم سیلیکون کے اندر مکمل برقی سرکٹ ہے ،جیسے ہی مائیک تک رونے کی آواز پہنچتی ہے تو یہ وہ چار صورتوں میں سے غالب کیفیت کا اظہار کرتا ہے۔ یعنی بچہ بھوکا ہے، اس کا ڈائپر بدلنا ضروری ہے ، یہ سونا چاہتا ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف دس سیکنڈ میں ہی بچے کے رونے کی وجہ سامنے آتی ہے۔

یہ بچے کی پرسکون نیند اور آرام کی کیفیت بھی ریکارڈ کرکے والدین کوبتاتا ہے اوران کی مدد کرتا ہے۔ اس میں بچے کو پرسکون رکھنے کے لئے موسیقی بھی ہےجسے برقی لوری کانام دیاگیا ہے۔ بچے کی تھکاوٹ کو دیکھتے ہوئے یہ روشنی کو کم یا زیادہ بھی کرسکتا ہے۔