آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کا شہید بے نظیر بھٹو کوٹریبیوٹ۔۔۔انتہا پسند بھڑک اٹھے

اسلام آباد(رم نیوز) شیری رحمان نے ٹویٹ کیا کہ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی طرف سے ریاست کیرالہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پوسٹر لگانے پر مودی کے انتہاپسند بھڑک اٹھے ہیں۔ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے نیشنل کانفرس کے دعوت نامے اور کیرالہ کے دارالحکومت میں شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر سجائی ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ بی جے پی کے انتہاپسندوں کو شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر اور ترقی پسند نظریات سے آج بھی خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھرپور خراج پیش کیا ہے۔ میں آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی جرات کو سلام پیش کرتی ہوں۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی خواتین کے لئے ایک رول ماڈل ہیں۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پوری زندگی اسی انتہاپسندی کے خلاف جنگ لڑی اور آخر تک پہاڑ کی طرح ڈٹی رہی۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اور بی جے پی کے نام نہاد انتہاپسند آج تک بھٹو نام سے خوفزدہ ہے۔