فیفا افغان خواتین کی فٹبال ٹیم کے لئے کیا کرے؟۔۔۔ملالہ نے حمایت میں کیا کہا؟

کیلیفورنیا(رم نیوز)پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا) سے کہا ہے وہ افغان خواتین کی فٹبال ٹیم کو تسلیم کرے۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ طالبان افغان خواتین کو عوامی زندگی سے محروم کر رہے ہیں۔ فیفا کے لیے اب یہ اچھا وقت ہے وہ افغان خواتین کی فٹ بال ٹیم کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے۔ فیفا کو دنیا کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ خواتین کو کام کرنا چاہیے۔ کلاسوں میں جانا چاہیے اور فٹبال سٹیڈیم میں کھیلنا چاہیے۔

طالبان حکومت نے افغان خواتین کو جن حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ملالہ نےافغان ٹیم کی کپتان خالدہ پوپل کی تعریف کی۔ خالدہ پوپل قومی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی اور کوچ ہیں۔قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد فیفا اب خواتین کے ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ یہ گیمز اگلے جولائی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہو رہے ہیں۔