لاہور(رم نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان آج پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اور اتحادی قیادت کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پربھی مشاورت ہوگی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج پارٹی کی مرکزی لیڈرشپ، پنجاب کی سینئر لیڈرشپ اور ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کے ساتھ آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں ملاقات کریں گے۔ پارٹی کی مشاورت کے بعد ق لیگ کی قیادت سے بھی مشاورت ہوگی۔اس مشاورت میں لاہور ہائی کورٹ کیس کی آج کی سماعت اور فیصلے کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی فوری تحلیل کردی جائے گی یا تاخیر سے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف اور ق لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کی فوری تحلیل اور پرویز الٰہی مارچ کے بعد اسمبلی تحلیل چاہتے ہیں۔