کراچی(رم نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے در میان آج تیسرا ون ڈے میچ ہوگا۔ آج دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی جنگ ہوگی۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو زیر کرنے اور برتری کی خواہاں ہیں اور بھرپور تیاری کررہی ہیں۔
نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوچھ وکٹوںسے شکست دی تھی۔ تاہم آج سیریز کا فیصلہ کن میچ ہے۔