کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کا مشن۔۔۔ فیصلہ ہوگا آج

لاہور(رم نیوز)پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کے پی کی پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کیا ہے۔ہنگامی اجلاس آج سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہو گا۔

اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود احمد خان کابینہ ارکان کے ساتھ خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔پی ٹی آئی کی دیگر لیڈر شپ بھی عمران خان سے ملاقات کرے گی۔

اس اجلاس میں کے پی اسمبلی تحلیل کے روڈ میپ پر بات ہوگی۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کے پی اسمبلی بھی ہفتےکو تحلیل ہو جائے۔اس سلسلے میں آج زمان پارک میں اہم بیٹھک ہوگی اور اہم فیصلے کی توقع کی جارہی ہے۔