لاہور(رم نیوز)پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز سمیت اہم شاہراہوں کو سفر کیلئے بند کیاگیا۔ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن ، لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ، موٹروے ایم فور کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم الیون کو لاہور سے سیالکوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیاگیا۔ترجمان نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ڈرائیور تیز رفتاری سے پرہیز کریں ۔
ؔ