لاہور(رم نیوز)ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ا س میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ہے اورپنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔اس رابطے میں پنجاب اسمبلی کے اگلے لائحے عمل کے بارے میں بھی تفصیل سے بات ہوئی۔
پنجاب کی صورتحال کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف زرداری سے بھی رابطہ کیا ہے اور موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اس سلسلے میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بھی اہم ہدایات دیں گے اور مارچ یااپریل میں ممکنہ انتخابات کے حوالے سے ن لیگ کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔